صدر ٹرمپ اور مارکو روبیو کی ملاقات میں دلچسپ واقعہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جمعے کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تیل کی بڑی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقات کر رہے تھے تاکہ انہیں وینزویلا میں تیل کی پیداوار کے لیے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پر آمادہ کیا جا سکے۔

اس دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک چھوٹے سے نوٹ پر کچھ لکھ کر ٹرمپ کو دیا۔ ٹرمپ نے یہ نوٹ فوراً بلند آواز میں پڑھنا شروع کر دیا، جس پر روبیو اور دیگر حکام حیران رہ گئے۔ نوٹ میں لکھا تھا کہ "شیوران پر واپس جائیں، وہ کسی بات پر گفتگو کرنا چاہتے ہیں۔”

روبیا کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ شیوران کے پاس واپس جا رہے ہیں، اور بعد میں ہنستے ہوئے مارکو روبیو کا شکریہ ادا کیا۔

یہ دلچسپ واقعہ اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جسے صارفین بڑی دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔

Exit mobile version