کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ایم این اے چوہدری نصیر عباس سدھو سے بار ایسوسی ایشن کھاریاں کے لیے 40 لاکھ روپے کی خطیر رقم کا چیک وصول کر لیا گیا۔ یہ اہم پیش رفت سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کھاریاں چوہدری رفاقت علی جوڑا ایڈووکیٹ کی مسلسل کاوشوں، ذاتی دلچسپی اور بھرپور رابطہ کاری کا نتیجہ ہے۔
وزارتِ قانون کی جانب سے اس خطیر رقم کے اجراء کے لیے ایم این اے چوہدری نصیر عباس سدھو کی خصوصی توجہ اور مخلصانہ کردار کو کھاریاں بار قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی تہہ دل سے مشکور ہے۔
یہ تعاون بلاشبہ بار کی ترقی، وکلاء کی سہولیات میں بہتری اور ادارے کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے کی جانب ایک اہم اور خوش آئند قدم ہے۔
ایم این اے چوہدری نصیر عباس سدھو سے بار ایسوسی ایشن کھاریاں کے لیے 40 لاکھ روپے کی خطیر رقم کا چیک وصول
