گرین لینڈ کی خریداری کا ممکنہ امریکی منصوبہ بے نقاب، آبادی کو براہِ راست رقوم دینے پر غور

گرین لینڈ کی خریداری سے متعلق امریکا کے ممکنہ منصوبے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکا گرین لینڈ کی تقریباً 57 ہزار آبادی کو براہِ راست 10 ہزار ڈالر سے لے کر ایک لاکھ ڈالر تک فی فرد ادائیگی پر غور کر رہا ہے۔
امریکی صدر کے معاونین اور اعلیٰ حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد گرین لینڈ کے باشندوں کو ڈنمارک سے علیحدگی پر آمادہ کرنا اور امریکا میں شمولیت کے لیے قائل کرنا ہے۔
دوسری جانب گرین لینڈ سے متعلق امریکی عزائم پر برطانیہ اور متعدد یورپی ممالک نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اس منصوبے کو عالمی قوانین اور خودمختاری کے اصولوں کے منافی قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا کو گرین لینڈ کی ضرورت معدنی وسائل کے لیے نہیں بلکہ دفاعی مقاصد کے لیے ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر اس معاملے پر بحث میں تیزی آ گئی ہے۔

Exit mobile version