گجرات (ارشد علی) جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ معاشرے کے اندر بڑھتا ہوا بگاڑ خودکشی واقعات بدعنوانی مہنگائی بےحیائی کا سیلاب جس تیزی سے آگے پھیل رہا ہے اس سے سماج ایک اذیت اضطراب اور بڑے بگاڑ کی جانب گامزن ہے وہ گزشتہ روز منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کی مرکزی تربیت گاہ میں ضلع لوئر دیر سے آئے جماعت اسلامی کے ورکرز سے دعوت بذریعہ ذاتی کردار کے عنوان سے خطاب کر رہے تھے ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ریاست بنیادی طور پر بگاڑ اور اصلاح کی ذمدار ہوتی ہے اگر ریاست اور ریاستی ادارے اپنی حدود و قیود میں رہے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے عوام کو تعلیم صحت انصاف فراہم کر رہے ہو تو معاشرے میں امن سکھ اور چین ہوتا ہے اور ریاست عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں ناکام ہو تو بدعنوانی کمیشن اخلاقی بگاڑ اور خودکشیاں جنم لیتی ہے ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ایک ماہ میں لاہور کے تعلیمی اداروں میں ایک طالب علم اور طالبہ کی چھلانگ لگا کر خود کشی کرنا معاشرے کے اندر گھٹن اور ڈپریشن کا واضح اشارہ ہے ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ان مسائل کا حل یہ ہے کہ حکمران اور رعایا اللہ سے رجوع کریں انفرادی اور اجتماعی گناہوں کی معافی مانگے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے ادارے اپنی حدود و قیود کے اندر رہنے کے پابند ہو تو ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہو گی
معاشرتی بگاڑ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے، اصلاح کے لیے ریاست اور فرد دونوں کو کردار ادا کرنا ہوگا: ڈاکٹر طارق سلیم
