کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) گوجرانوالہ ڈویژن کے بڑے اور خوبصورت ترین حبیبی ریسٹورینٹ اینڈ روف ٹاپ، مال آف وزیرآباد کا شاندار افتتاح کردیا گیا۔ افتتاح چیئرمین یورو گروپ آف کمپنیز چوہدری ساجد محمود وڑائچ کی والدہ محترمہ اور والد محترم حاجی چوہدری محمد شریف نے کیا
افتتاحی تقریب کے موقع پر رنگا رنگ تقریبات کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جس میں معزز شخصیات، کاروباری حلقوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
اس موقع پر مال آف وزیرآباد کے اونر اور یورو گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین چوہدری ساجد محمود وڑائچ نے کہا کہ حبیبی ریسٹورینٹ اینڈ روف ٹاپ ضلع وزیرآباد کے عوام کے لیے جدید سہولیات، معیاری کھانوں اور تفریح کا ایک بہترین مرکز ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریسٹورنٹ میں آرام دہ ماحول، معیاری کھانے اور بہترین خدمات فراہم کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو تفریح اور آرام کے لیے ایک نیا اور معیاری مقام میسر آ سکے۔




