نیو انرجی وہیکلز بنانے والی عالمی کمپنی بی وائی ڈی (BYD) نے سال 2025 کے لیے اپنی عالمی فروخت کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق کمپنی نے دنیا بھر میں 46 لاکھ سے زائد نیو انرجی وہیکلز فروخت کر کے ایک بار پھر عالمی فروخت میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
کمپنی کے بیان کے مطابق سال 2025 کے دوران بی وائی ڈی نے پہلی مرتبہ ایک ہی سال میں بیرونِ ملک 10 لاکھ سے زائد گاڑیاں فروخت کر کے ایک نیا تاریخی سنگِ میل عبور کیا، جو عالمی مارکیٹ میں کمپنی کی مضبوط موجودگی اور بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔
اس موقع پر بی وائی ڈی پاکستان کے کنٹری ہیڈ لی جیان نے کہا کہ سال 2025 کمپنی کے لیے ایک فیصلہ کن اور تاریخی سال ثابت ہوا ہے، جہاں ریکارڈ فروخت کے ساتھ ساتھ بی وائی ڈی کو نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سطح پر بھی غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بی وائی ڈی کی گاڑیوں کو صارفین کی جانب سے شاندار اور حوصلہ افزا ردِعمل ملا ہے، جو مستقبل میں مزید ترقی کی نوید ہے۔
