ریاض: مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیرِ اہتمام خصوصی دینی و فکری نشست، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

سعودی عرب (ادریس احمد سے ) مرکزی جمعیت اہلحدیث ریاض کے زیرِ اہتمام دارالحکومت ریاض میں ایک خصوصی دینی و فکری نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نشست کا مقصد سیرت النبی ﷺ کے پیغام کو اجاگر کرنا اور موجودہ دور میں امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں رہنمائی فراہم کرنا تھا،تقریب سے مولانا عبد المالک مجاہد نے تفصیلی خطاب کرتے ہوئے سیرتِ طیبہ ﷺ کے عملی، اخلاقی اور فکری پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ رسولِ اکرم ﷺ کی ذاتِ مبارکہ پوری انسانیت کے لیے کامل نمونہ ہے اور آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل ہی انفرادی و اجتماعی کامیابی کی حقیقی ضمانت ہے ،نشست میں بچوں اور بڑوں کی نمایاں شرکت دیکھنے میں آئی، جس سے اس امر کی عکاسی ہوتی ہے کہ نئی نسل کو دینی اقدار اور سیرت النبی ﷺ سے جوڑنے کے لیے اس نوعیت کی سرگرمیاں نہایت مؤثر ثابت ہو رہی ہیں،تقریب میں ڈاکٹر حافظ عمران، ڈاکٹر اویس الدین، عبدالغفار مجاہد، عمر فاروق کیلانی، انجینئر سلمان راشد، عمر خادم، عبداللہ مجاہد، فارق میر اور چوہدری مطیع اللہ سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس طرح کی دینی و فکری نشستوں کو کمیونٹی کے لیے مثبت اور مفید قرار دیا،اس موقع پر رائز کے صدر عمر علوی نے جدید ملٹی میڈیا ٹیکنالوجی کے ذریعے بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی، جسے شرکاء نے سراہا،تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کے لیے بھی دعائیں مانگی گئیں۔ شرکاء نے مرکزی جمعیت اہلحدیث ریاض کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسی بامقصد اور مفید تقریبات کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔

Exit mobile version