گلیانہ (انصر فاروق مغل) گجرات پولیس کے زیرِ اہتمام اسپورٹس گالا 2026 کا انعقاد، پولیس جوانوں کی بھرپور شرکت ،ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی قیادت میں گجرات پولیس کے زیرِ اہتمام اسپورٹس گالا 2026 کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد پولیس فورس میں جسمانی فٹنس، ٹیم ورک اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔
اسپورٹس گالا میں کبڈی، کرکٹ، رسہ کشی اور بیڈمنٹن سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے، جن میں گجرات پولیس کے جوانوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ مقابلے خوشگوار اور سپورٹس مین اسپرٹ کے ماحول میں کھیلے گئے۔
اختتامی تقریب میں ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کامیاب ٹیموں اور نمایاں کھلاڑیوں میں اعزازی شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں پولیس اہلکاروں کی ذہنی و جسمانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہیں اور ایسی مثبت سرگرمیاں فورس کی مجموعی کارکردگی میں اضافہ کرتی ہیں۔
ڈی پی او گجرات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گجرات پولیس مستقبل میں بھی اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے گی۔
