سعودی فوجی اتحاد نے یمن میں علیحدگی پسند فورسز کو نشانہ بنایا، عیدروس الزبیدی نامعلوم مقام پر فرار

سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے یمن میں محدود فضائی کارروائیوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یمن کے صوبے الضالع میں علیحدگی پسند فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کارروائیوں کا مقصد ممکنہ تصادم کے پھیلاؤ کو روکنا تھا۔
سعودی اتحاد کے مطابق سدرن ٹریڈیشنل کونسل (ایس ٹی سی) کے سربراہ عیدروس الزبیدی طے شدہ پرواز پر ریاض نہ پہنچے اور نامعلوم مقام پر فرار ہوگئے۔ الزبیدی کو یمنی حکومت اور جنوبی علیحدگی پسندوں کے درمیان جاری مذاکرات میں شرکت کرنا تھی، لیکن قانونی حکومت اور اتحاد کو معلومات ملی کہ الزبیدی نے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سمیت ایک بڑی فوجی قوت الضالع میں جمع کر لی تھی۔
اتحاد نے صبح چار بجے پیشگی فضائی حملے کیے تاکہ تنازعہ کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے، اور الزبیدی ریاض کے لیے طیارے پر سوار نہیں ہوئے۔ یمن کے ایوان صدر نے علیحدگی پسند رہنما عیدروس الزبیدی پر غداری کے الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں نائب صدر صدارتی لیڈرشپ کونسل کے عہدے سے برطرف کر دیا۔ ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق الزبیدی کو اپنے جرائم پر اٹارنی جنرل کے سامنے جوابدہ ہونا ہوگا۔

Exit mobile version