اپریل 19, 2026

کیوکوشن کےعملی فروغ کیلئے سینیئر کیوکوشن کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان کا حیدرآباد میں اہم اجلاس، جنید اختر دریشانی، فرشاد حسین قریشی اور ندیم وزیر پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل

کراچی ( پریس ریلیز )سینیئر کیوکوشن کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان کے تحت ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس دیال داس کلب حیدرآباد میں منعقد ہوا جس کیلئے کراچی سے نو رکنی وفد حیدرآباد پہنچا، وفد میں پاکستان میں کیوکوشن کراٹے کے پہلے اور دوسرے بیج میں شامل سینئر ماسٹرز اور ایسوسی ایشن کے فاؤنڈنگ ممبرز شیہان سید شکیل احمد، شیہان عبدالحمید، شیہان طارق صدیقی، شیہان ایاز، شیہان ابوطلعت، شیہان غلام اللہ انصاری، شیہان ظفر درانی، شیہان میر اسلم اور شیہان شہزاد احمد (میڈیا ایڈوائزر) شامل تھے جنہیں میٹنگ کے ہوسٹ اور حیدرآباد کے سینئر ماسٹر شیہان جنید اختر دریشانی اور شیہان فرشاد حسین نے خوش آمدید کہا۔
تلاوت کلام پاک کے بعد اجلاس کی کاروائی کا باقائدہ آغاز ہوا جسکے بعد ایسوسی ایشن کے میڈیا ایڈوائزر شہزاد احمد نے ان تمام سینیئرز کی آمد کا مقصد اور انکے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ مزکورہ اجلاس کی صدارت شیہان عبدالحمید نے کی اور میٹنگ کے شرکاء کو ایسوی ایشن کے اغراض و مقاصد کی تفصیلات بتائیں۔ اس موقع پر حیدرآباد کے سینیئر ماسٹرز اور انسٹرکٹرز سمیت 65 سے زائد سینئر بلیک بیلٹس موجود تھے۔ دوران میٹنگ شرکاء انسٹرکٹرزاور بلیک بیلٹس کی طرف سے کئی سوالات بھی کئے گئے جسکے تسلی بخش جوابات شیہان طرق صدیقی، شیہان سید شکیل اور شیہان ظفر درانی نے دیے۔ آخر میں ایسوسی ایشن نے حیدرآباد میں موسٹ سینئر ماسٹر جنید اختر دریشانی کی اور فرشاد حسین قریشی پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے اس کمیٹی میں سینیئر بلیک بیلٹ ندیم وزیر کو بھی بطور معاون شامل کیا گیا ہے، یہ کمیٹی حیدرآباد سے ایک بہترین ٹیم منتخب کرکے انکے نام سینئر کیوکوشن کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان کو بھیجے گی جسکے بعد حیدرآباد کی باقائدہ ایسوسی ایشن تشکیل پاسکے گی۔ اس موقعے پر اجلاس میں موجود تمام شرکاء ماسٹرز، انسٹرکٹرز اور سینئر بلیک بیلٹس نے شیہان جنید اختر دریشانی کی سربراہی پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے ہاتھ اٹھا کر اپنی آمادگی ظاہر کی اور ان کی قیادت میں متحد ہوکرعملی طور پر کام کرنے کا عزم کیا۔ آخر میں شیہان ظفر درانی اور شیہان ابوطلعت نے اس میٹنگ کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ میٹنگ کیوکوشن کی تاریخ کی سب سے بڑی میٹنگ ہے جس میں 65 سے زائد سینیئرز اور بلیک بیلٹ شریک ہیں جسکا سہرا یقیناً سینیئرماسٹر شیہان جنید اختر دریشانی کے سر جاتا ہے۔ بعد ازاں شیہان فرشاد حسین قریشی نے کراچی سے آئے ہوۓ وفد کے اعزاز میں پرتکلف عشایئے کا اہتمام اپنی رہائش گاہ پر کیا۔