نواک جوکووچ کا پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن سے علیحدگی کا اعلان

ٹینس کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی نواک جوکووچ نے پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں نواک جوکووچ نے کہا کہ طویل اور محتاط سوچ بچار کے بعد انہوں نے اس تنظیم سے مکمل دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ شفافیت، گورننس اور اس حوالے سے تحفظات کی بنیاد پر کیا گیا کہ ان کی آواز اور امیج کو کس انداز میں پیش کیا جا رہا تھا۔

نواک جوکووچ نے کہا کہ اب ان کی توجہ اپنی ٹینس فیملی اور کھیل کے اندر مثبت کردار ادا کرنے پر مرکوز رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کھلاڑیوں کے لیے ان کی نیک خواہشات ہمیشہ برقرار رہیں گی، تاہم ان کے لیے یہ باب اب بند ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ 24 گرینڈ سلم ٹائٹلز جیتنے والے نواک جوکووچ پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن کے بانی اراکین میں شامل تھے۔ اس تنظیم کا مقصد انفرادی کھلاڑیوں کو، بطور آزاد کنٹریکٹرز، ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اپنے حقوق اور مسائل کے لیے آواز بلند کر سکیں۔

ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود، میچ شیڈولنگ اور دیگر پیشہ ورانہ معاملات پر آواز اٹھائی جاتی رہی، جبکہ اس نے مینز اور ویمنز ٹورز، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن اور اسپورٹس انٹیگریٹی ایجنسی کے خلاف قانونی اقدامات بھی کیے تھے۔

Exit mobile version