سلمان اکرم راجہ نے بیرسٹر گوہر کے بیان کو پارٹی مؤقف کے خلاف قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے حالیہ بیان کو پارٹی کے مؤقف کے خلاف قرار دیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے بھیک مانگنے کی نوبت آچکی ہے اور اس میں دوسروں کے ساتھ اپنوں کا بھی ہاتھ ہے۔

اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارٹی سطح پر اس بیان کی تردید کی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے جلدبازی میں بات کر دی، اور بھیک کا لفظ بالکل غیر مناسب ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سے کوئی ایسی غلطی نہیں ہوئی جسے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہ کرانے کا جواز بنایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت سے بات تب ہی ہوگی جب بانی پی ٹی آئی پر سے ناجائز قدغنیں ہٹا دی جائیں گی۔

Exit mobile version