ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانیوالے اب ووٹ کو عزت دینے کو تیار نہیں، وہ بلدیاتی انتخابات کا التوا چاہتے ہیں:ڈاکٹر طارق سلیم

گجرات (ارشد علی) جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم نے جماعت اسلامی گجرات سٹی کے زیراہتمام بدل دو نظام اجتماع عام کنونشن اسلامک سنٹر گجرات میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے اب ووٹ کو عزت دینے کو تیار نہیں وہ بلدیاتی انتخابات کا التوا چاہتے ہیں وہ یوسیز چئیرمین وائس چیئرمین عوام کے ووٹوں سے منتخب نہیں چاہتے ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا فارم فورٹی سیون والے حکمران اب من پسند افراد کو یوسیز پر مسلط کرنا چاہتے ہیں پندرہ جنوری کو ملک بھر میں پنجاب بھر میں بلدیاتی ریفرینڈم ہوگا حکومت سیاسی ہے لیکن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی چاہتی ہیں اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے تین کونسلرز بلا مقابلہ منتخب ہوئے تو حکومت نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دئیے ہیں ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا جماعت اسلامی گجرات شہر ضلع کو صاف ستھری بیباک قیادت فراہم کریں گی آج کے کامیاب اجتماع کنونشن پر راجہ نعیم خاور و پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

Exit mobile version