گجرات (ارشد علی) جماعت اسلامی گجرات سٹی کے زیرِ اہتمام اسلامک سنٹر گجرات میں "بدل دو نظام اجتماعِ عام کا انعقاد کیا گیا اجتماع کنونشن اکٹھ کی صدارت گجرات سٹی کے امیر راجا نعیم خاور نے کی اجتماع کنونشن میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی اور ڈاکٹر طارق سلیم امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیاقائمقام امیر جماعت اسلامی گجرات سٹی راجہ نعیم خاور قائم مقام امیر ضلع گجرات رانا محمد عمر صدیق شرکائے کنونشن اجتماع کا خیر مقدم کیا اس موقع پر قائمقام امیر جماعت اسلامی گجرات شہر راجہ نعیم خاور و دیگر ذمہ داران جماعت اسلامی اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے اجتماع میں شرکت کی اجتماع عام کے شرکاء نے پندرہ جنوری کو گجرات میں بھرپور بلدیاتی ریفرینڈم میں شرکت کا اعلان کیا کنونشن کے اختتام پر شرکاء کے لئے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر چوھدری غلام عباس وڑائچ ایڈووکیٹ چوھدری انوار الحق دیدڑ چوھدری صفدر وڑائچ ڈاکٹر اسحاق یاسر سروش چوہدری افتخار سرور چوہدری احمد سلطان غزالی سکول رخسار بٹ چوہدری بہادر خان چوہدری عرفان بہادر ڈاکٹر مبشر اقبال گجر اکرام الحق بھٹہ محمد کاشف چوہدری نصیر گجر و دیگر بھی موجود تھے
گجرات میں جماعت اسلامی کا "بدل دو نظام اجتماعِ عام”، شرکاء کا بلدیاتی ریفرینڈم میں بھرپور شرکت کا اعلان
