گجرات: پراجیکٹ ڈائریکٹر قیصر رضا کا چھٹی کے روز بھی نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے جاری سیوریج منصوبوں کا تفصیلی جائزہ

گجرات(پریس ریلیز)گجرات شہر میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے وزیر اعلیٰمریم نواز کی خصوصی ہدایات پر سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کے حکم پر پراجیکٹ ڈائریکٹر قیصر رضا کا گجرات میں چھٹی کے روز بھی حالیہ شروع ہونیوالے سیوریج منصوبوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا،سیوریج منصوبوں میں استعمال ہونے والے سیوریج آر سی سی پائپوں کے مٹیریل اور معیار پر بھی اطمینان کا اظہار کیا،اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ نے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر قیصر رضا کو منصوبوں کی پیش رفت، تکنیکی پہلوؤں اور تکمیل کی ٹائم لائنز کے حوالے سے آگاہ کیا،دورے کے دوران ڈائریکٹر واسا گجرات حسین فیصل بھلی، ڈائریکٹر انجینئرنگ شیخ عبدالوہاب اور دیگر افسران بھی موجود تھے

اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے واضح کیا کہ گجرات میں جاری سیوریج منصوبہ جات میں معیار پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے فیلڈا سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ سائٹ پر سخت حفاظتی اقدامات کو یقینی بناتے ہوئے،تمام کام جدید انجینئرنگ اور تکنیکی اصولوں کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ طویل مدتی اور قابل اعتماد نکاسی آب کے حل کو یقینی بنایا جا سکے اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا،تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت دی جاچکی ہیں کہ وہ ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کریں اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کاشان بٹ کا مزید کہنا تھا شہریوں کو بہتر اور قابل اعتماد شہری خدمات کی فراہمی واسا گجرات کی اولین ترجیح ہے گجرات میں جاری تمام تر سیوریج منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر معیار پر مبنی انداز میں مکمل کیا جائیگا،واسا گجرات وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق شہری خدمات کو بہتر بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور عوامی سہولت کے لیے فعال اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے

Exit mobile version