کھاریاں(ایم عمر) پاور اتحاد گروپ اور چوہدری راشد محمود کے درمیان تاریخی اتحاد ، کھاریاں جی ٹی روڈ تاجر برادری میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں حاجی عبدالروف، بانی پاور اتحاد گروپ اور چوہدری راشد محمود، امیدوار صدر جی ٹی روڈ کھاریاں کے درمیان باقاعدہ اتحاد طے پا گیا۔ اس سلسلے میں چوہدری راشد محمود اپنے وفد کے ہمراہ حاجی عبدالروف کے دفتر پہنچے جہاں ان کا پرتپاک اور بھرپور استقبال کیا گیا۔وفد میں سید مبشر حسین شاہ امیدوار جنرل سیکرٹری جی ٹی روڈ کھاریاں ،عبدالقیوم بھٹی ،ظفر مجید بٹ،چوہدری علی فرخ،چوہدری صہیب اصغر بہبلی ،ڈاکٹر خالد رڑیالہ،جاوید اقبال بٹ،ملک تنویر السلام ،مرزا آصف،ملک پرویز ،ملک امجد و دیگر دوست بھی موجود تھے ۔ملاقات کے دوران سابقہ تمام رنجشیں، گلے شکوے اور غلط فہمیاں خوش دلی سے ختم کر دی گئیں اور دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر اتحاد کا اعلان کیا۔ اس موقع پر فضا خوشگوار رہی اور تاجر برادری میں اتحاد و یکجہتی کے جذبے کو سراہا گیا۔پاور اتحاد تاجر گروپ نے متفقہ طور پر چوہدری راشد محمود کی بطور صدر جی ٹی روڈ کھاریاں بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں تاجروں کے مسائل مؤثر انداز میں حل ہوں گے اور تاجر برادری کے حقوق کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عبدالروف نے کہا کہ پاور اتحاد گروپ ہمیشہ تاجروں کے مفادات، اتحاد اور ترقی کے لیے کوشاں رہا ہے، جبکہ چوہدری راشد محمود نے اعتماد اور حمایت پر اتحاد پاور گروپ کے بانی حاجی عبدالروف اور انکے ساتھیوں حافظ محمد عمران خلجی ،تسکین امجد خان،ڈاکٹر عمر شہزاد بھٹی،خضر خیام،ملک زین،چوہدری محمد یعقوب اور محمد عثمان اقبال شامل تھے اسکے علاوہ نامور سیاسی و سماجی شخصیت ملک سہیل رضوان نے خصوصی شرکت کی۔چوہدری راشد محمود نے ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کی خدمت ہی میرا نصب العین ہے ۔اس اتحاد کو جی ٹی روڈ کھاریاں کی تاجر سیاست میں ایک مثبت اور فیصلہ کن پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کے دور رس اثرات متوقع ہیں





