اکتوبر 29, 2026

ڈنگہ: متاثرین تجاوزات آپریشن نمائندہ کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں لاہور ہائیکورٹ کے حالیہ احکامات پر عملدرآمد کیلئے درخواست جمع کروا دی

ڈنگہ (پریس ریلیز) لاہور ہائیکورٹ کے حالیہ احکامات پر عملدرآمد کیلئے متاثرین تجاوزات آپریشن نمائندہ کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر گجرات کو باضابطہ درخواست جمع کروا دی ہے۔ کمیٹی کے مطابق 03 جنوری کو دی گئی درخواست کے ذریعے عدالتی آرڈرز پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متاثرین نمائندہ کمیٹی نے بتایا کہ اس سے قبل میونسپل کمیٹی ڈنگہ میں بلڈنگ انسپکٹر کو بھی عدالتی حکم نامے کی کاپی فراہم کی جا چکی ہے، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ کے پاس عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ عدالت عالیہ کے احکامات پر عملدرآمد ہر سرکاری ادارے اور افسر کی قانونی ذمہ داری ہے اور اگر اس کے برخلاف کوئی کارروائی کی گئی تو توہین عدالت کی کارروائی کیلئے قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔