اکتوبر 30, 2026

کھاریاں پریس کلب انتخابات: ورکنگ جرنلسٹ گروپ پینل کی شاندار کامیابی ، سید تنویر نقوی صدر اور آفتاب احمد نذر جنرل سیکرٹری منتخب

کھاریاں( طاہر اقبال سے) کھاریاں پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ورکنگ جرنلسٹ گروپ پینل نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے میدان مار لیا۔ صحافتی حلقوں نے اس نتیجے کو صحافی برادری کے اعتماد کا اظہار قرار دیا ہے۔
نتائج کے مطابق سید تنویر نقوی صدر منتخب ہوگئے، جب کہ فنانس سیکرٹری کے عہدے کے لیے ملک علی ظفر نے کامیابی حاصل کی۔ جنرل سیکرٹری آفتاب احمد نذر اور سینئر نائب صدر پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب قرار دیے جا چکے تھے، جسے صحافیوں نے اتفاق و یگانگت کی خوش آئند مثال قرار دیا۔


نو منتخب عہدیداران نے اعتماد پر پریس کلب کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحافیوں کے مسائل کے حل، صحافتی آزادی کے تحفظ اور مثبت صحافت کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ شہر کے سماجی و صحافتی حلقوں نے نومنتخب پینل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئی تنظیم پریس کلب کو فعال، پیشہ ورانہ اور عوامی مسائل کی آواز بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔