پنجاب میں شدید دھند، موٹرویز اور معمولات زندگی متاثر

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے سبب معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں اور کئی اہم موٹرویز کے سیکشنز بند کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 (لاہور سے کوٹ مومن)، ایم 3 (درخانہ سے فیض پور)، ایم 4 (شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں) اور ایم 11 (لاہور مین ٹول پلازہ سے سمبڑیال) دھند کے باعث بند کی گئی ہیں۔ اسی طرح، ملتان-سکھر ایم فائیو پر بھی ٹریفک معطل ہے۔

این ڈی ایم اے نے اگلے تین روز کے دوران جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے امکانات کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ لاہور، جھنگ، ملتان، خانیوال، میاں چنوں، ساہیوال اور دیگر شہروں میں شدید دھند متوقع ہے۔

بالائی سندھ کے علاقوں، خاص طور پر سکھر کے اطراف، دھند کے امکانات ہیں، جبکہ اسلام آباد میں بھی رات اور علی الصبح دھند کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Exit mobile version