نونانوالی ( ڈاکٹر غلام شبیر) گجرات میں ڈپٹی کمشنر نورالعین نے گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی، ہسپتال کی سہولیات کا جائزہ لیا اور بجٹ کی تفصیلات چیک کیں۔
اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عطاالمنعم نے ہسپتال کی موجودہ صورتحال اور فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ہسپتال کی ری ویمپنگ کے حوالے سے ایکسین بلڈنگ نے بتایا کہ تخمینہ مکمل کر کے متعلقہ حکام کو بھجوا دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ تقریباً 117 ملین روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے تاکہ مریضوں کو بہتر اور جدید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
