پاکستان انڈر 19 نے افغانستان کو 133 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

تین ملکی انڈر 19 ون ڈے سیریز میں پاکستان نے افغانستان کو 133 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے جگہ بنا لی ہے۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز بنائے، جس میں سمیر منہاس 56 اور عثمان خان 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

افغانستان انڈر 19 نے ہدف کے تعاقب میں 31 ویں اوور میں 105 رنز بنا کر اپنی اننگز ختم کی، عمر زیب نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سیریز کا فائنل 6 جنوری کو پاکستان انڈر 19 اور زمبابوے انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ آخری میچ اتوار کو پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہوگا۔

Exit mobile version