اکتوبر 29, 2026

بگ بیش لیگ: بابر اعظم کی شاندار اننگز، سڈنی سکسرز نے میلبرن رینی گیڈز کو 6 وکٹوں سے ہرایا

میلبرن : بگ بیش لیگ کے میچ میں بابر اعظم نے ناقابل شکست 58 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سڈنی سکسرز کو میلبرن رینی گیڈز کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی دلا دی۔ بابر اعظم نے 46 گیندوں پر اپنی اننگز مکمل کی، جبکہ جوئل ڈیوس 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل میلبرن رینی گیڈز نے 9 وکٹ پر 164 رنز بنائے۔ میلبرن کی جانب سے جوش برؤن نے 43، حسان خان نے 39 اور جیک فریزر نے 38 رنز اسکور کیے، جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس شاندار کارکردگی کے باعث سڈنی سکسرز نے اہم میچ میں فتح حاصل کی اور لیگ میں اپنی پوزیشن مستحکم کی۔