اکتوبر 29, 2026

زمبابوے کرکٹ کپتان سکندر رضا کے 13 سالہ بھائی کا انتقال

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سکندر رضا کے 13 سالہ بھائی محمد مہدی کا انتقال ہو گیا ہے۔ زمبابوے کرکٹ کے مطابق محمد مہدی 29 دسمبر کو ہرارے میں انتقال کر گئے۔
زمبابوے کرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ محمد مہدی پیدائشی طور پر ہیموفیلیا کے مریض تھے اور حالیہ پیچیدگیوں کے باعث وہ انتقال کر گئے۔
زمبابوے کرکٹ بورڈ نے سکندر رضا اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ منیجمنٹ، کھلاڑی اور اسٹاف اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔