نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے حلف اٹھا لیا

نیویارک : 34 سالہ ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، جس میں انہوں نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر عہدہ سنبھالا۔ حلف برداری کی تقریب سٹی ہال میں منعقد ہوئی، جہاں رکن کانگریس برنی سینڈرز نے حلف دلایا اور ممدانی نے اپنے دادا و دادی کے قرآن پاک استعمال کیے۔تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ظہران ممدانی نے کہا کہ آج سے ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے اور وہ نیویارک کے تمام شہریوں کے حقوق کے لیے کام کریں گے، بلاتفریق ہر شہری کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے اور ہر مشکل وقت میں شہریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کے باوجود عوام کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ ظہران ممدانی نہ صرف نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ہیں بلکہ ایک صدی میں کم عمر ترین میئر بھی بن گئے ہیں، جسے انہوں نے اپنے لیے بڑا اعزاز قرار دیا۔

Exit mobile version