کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) کھاریاں بار کے معزز رکن چوہدری محمد جاوید الہیٰ لنگڑیال ایڈووکیٹ کو پنجاب بار کونسل کا لائسنس ملنے پر کھاریاں بار کے معزز وکلاء کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر خوشی اور مسرت کے مناظر دیکھنے میں آئے اور وکلاء نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دریں اثناء چوہدری محمد جاوید الہیٰ ایڈووکیٹ اور چوہدری وقار منیر ایڈووکیٹ نے امیدوار برائے صدر کھاریاں بار چوہدری جعفر حسین ایڈووکیٹ ٹوپہ (رنیاں) کا ڈیرہ لنگڑیال پر پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور خوشگوار ماحول میں استقبال کو یادگار بنایا گیا
کھاریاں: چوہدری محمد جاوید الہیٰ ایڈووکیٹ کو پنجاب بار کونسل کا لائسنس ملنے پر وکلاء کی مبارکباد
