کھاریاں( طہار اقبال سے) سینئر صحافی سلیمان بٹ کی سالگرہ کے موقع پر آفتاب ایکسپریس ٹریولز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں کیک کاٹا گیا اور معزز شخصیات نے ان کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب میں جنرل سیکرٹری کھاریاں پریس کلب آفتاب احمد نذر، روزنامہ قلم انٹرنیشنل کے تحصیل رپورٹر کھاریاں ارمغان رضا اعوان اور روزنامہ نوٹ کے نمائندہ خصوصی کھاریاں میاں ندیم نے خصوصی شرکت کی۔ شرکاء نے سلیمان بٹ کو ایک تجربہ کار، ذمہ دار اور مثبت صحافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ صحافت کے اصولوں اور عوامی مفاد کو مقدم رکھا ہے۔
تقریب کے شرکاء کا کہنا تھا کہ سلیمان بٹ نے پیشہ ورانہ دیانت داری، سچائی اور متوازن رپورٹنگ کے ذریعے صحافتی حلقوں میں ایک معتبر مقام حاصل کیا ہے اور وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ شعبۂ صحافت کی خدمت جاری رکھیں گے۔
آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، خوشگوار لمحات کو یادگار بنایا گیا اور سلیمان بٹ کے لیے نیک تمناؤں اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کی دعائیں کی گئیں۔
کھاریاں: سینئر صحافی سلیمان بٹ کی سالگرہ، آفتاب ایکسپریس ٹریولز میں پروقار تقریب
