اکتوبر 29, 2026

دمام میں ملک اشتیاق ہیرا کی جانب سے برگیڈیر (ر) راؤ شاہد کے اعزاز میں پروقار عشائیہ

سعودی عرب (ادریس احمد سے) سعودی عرب کے ساحلی شہر دمام میں برگیڈیر ریٹائرڈ راؤ شاہد کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ دیا گیا ، تقریب سعودی عرب کی معروف کاروباری شخصیت ملک اشتیاق ہیرا کی جانب سے منعقد کی گئی، جس میں راؤ طلال، حسیب گوندل، کامران اشرف، علی رضا، منیر احمد اور ندیم جٹ نے خصوصی شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برگیڈیر ریٹائرڈ راؤ شاہد نے کہا کہ مقدس سرزمین پر آنا ہمیشہ ان کے لیے ایک روحانی اور خاص احساس کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ہمیشہ اپنے وطن کی خوشحالی اور بہتری کے لیے سرگرم رہتے ہیں،شرکائے تقریب نے برگیڈیر ریٹائرڈ راؤ شاہد کی قومی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کو قابلِ قدر قرار دیا۔ میزبان ملک اشتیاق ہیرا نے کہا کہ برگیڈیر ریٹائرڈ راؤ شاہد کی پاکستان میں سماجی خدمات قابلِ ستائش ہیں اور ان کی شخصیت نوجوانوں کے لیے ایک بہترین مثال ہے