اکتوبر 29, 2026

یوتھ فورم کے زیر اہتمام الریاض میں مشاعرہ کاانعقاد ، اوورسیز کمیونٹی سمیت شعرائے اکرام کی بھرپور شرکت

سعودی عرب (ادریس احمد سے )یوتھ فورم کے زیر اہتمام ریاض میں ایک خوبصورت مشاعرہ کا انعقادکیاگیا، جس میں اوورسیز پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،مشاعرے کی صدارت رانا عبدالروف صدر مجلس پاکستان نے کی جبکہ اس موقع پر تقریب کی میزبانی سید ثاقب زبیر، محمد ابراہیم جٹ نےکی جبکہ وقار نسیم وامق اور ریجن مینجر پی آئی اے ملک بلال احمد مہمانانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ نظامت کے فرائض معروف الغنی صدیقی اور توصیف احمد نے انجام دیے،تقریب میں شعرائے کرام وقار نسیم وامق، شجاع الزمان شاد، سید طیب رضا کاظمی، کامران حسانی، ذواق علی ذکی، انیب ارشد، پروفیسر ساجد محمود، سید وقاص، عظمت اللہ بھٹہ، مزمل بانڈے، کامران اشرف سمیت دیگر شعراء نے اپنا کلام پیش کیا، تقریب میں پاکستان سے معروف صحافی عزیز الرحمٰن مجاہد نے خصوصی شرکت کی ، جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا،اس موقع پر سید ثاقب زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشاعرہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اپنی ادبی وابستگی ظاہر کرنے کا بہترین موقع ہے اور وہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعاگو رہیں۔ اپنے صدارتی خطاب میں رانا عبدالروف نے کہا کہ یوتھ فورم کی یہ ادبی سرگرمی ریاض میں ادب کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی،تقریب کے اختتام پر یوتھ فورم کے فعال ممبران کو شیلڈز اور یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔ شعراء نے اپنے کلام کے ذریعے حاضرین کو اس یادگار مشاعرے کی خوبصورت یادوں کو سنبھال کر رکھنے کی تلقین کی۔ یوتھ فورم کی یہ کاوش اوورسیز پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوئی۔