کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار )مسلم لیگ (ن) نوجوان رہنما چوہدری نعمان علی گجر آف پنڈی سلطان پور حال مقیم (امریکہ) نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ عوام کے مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت نے ماضی میں بھی ملک و قوم کی خدمت کی روشن مثالیں قائم کیں اور آج بھی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔چوہدری نعمان علی گجر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست کا محور عام آدمی ہے، جس کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پارٹی ہر سطح پر متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے،روزگار کے مواقع اور بنیادی سہولیات کی فراہمی مسلم لیگ ن کے منشور کا اہم حصہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مخالفین صرف نعرے بازی پر یقین رکھتے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کارکردگی کی سیاست کی ہے۔عوام باشعور ہیں اور وہ خدمت کرنے والوں اور محض دعوے کرنے والوں میں فرق بخوبی جانتے ہیں۔چوہدری نعمان علی گجر (امریکہ) نے کہا کہ مسلم لیگ ن آئندہ بھی عوامی خدمت کے سفر کو پوری دیانت داری اور خلوص کے ساتھ جاری رکھے گی اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔
مسلم لیگ ن وعدوں کے بجائےعوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے، چوہدری نعمان علی
