شارجہ: پاکستانی نوجوان احسن یاسین نے شیخ محمد بن زاید کیمل ریس جیت لی

شارجہ میں 54 ویں شیخ محمد بن زاید یوتھ کیمل ریسنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں 50 سے زائد ممالک کے نوجوانوں نے حصہ لیا۔ اس مقابلے میں 18 سالہ پاکستانی نوجوان احسن یاسین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کلومیٹر کی ریس جیت کر گولڈن کیمل ٹرافی اپنے نام کی۔

احسن یاسین نے اس کامیابی کے ساتھ 50 ہزار درہم (تقریباً 38 لاکھ روپے) بھی جیتے۔ انہوں نے دو کلومیٹر کا فاصلہ محض 3 منٹ 47 سیکنڈ میں مکمل کیا۔ ریس کے آغاز پر احسن یاسین چھٹی پوزیشن پر تھے، لیکن بعد میں انہوں نے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فتح حاصل کی۔

احسن یاسین انجینئرنگ کی تعلیم کے ساتھ ہی ہیریٹیج سینٹر دبئی میں کیمل ریس کی تربیت بھی لیتے ہیں۔ اس موقع پر احسن یاسین نے کہا کہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند دیکھنا ناقابلِ بیان خوشی ہے۔

Exit mobile version