جنوبی امریکی ملک سرینام میں ایک افسوسناک چاقو حملے کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت پاراماریبو سے تقریباً 25 کلومیٹر مشرق میں واقع ضلع کومے ویجنے میں پیش آیا۔
رپورٹس کے مطابق حملہ آور کا اپنی اہلیہ کے ساتھ فون پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد طیش میں آ کر اس نے چاقو سے اپنے بچوں پر حملہ کر دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ملزم کے بچوں کے علاوہ وہ پڑوسی بھی شامل ہیں جو بچوں کو بچانے کے لیے آگے بڑھے تھے۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر پہنچنے والے اہلکاروں پر بھی ملزم نے حملہ کیا، لیکن پولیس نے اسے ٹانگوں میں گولی مار کر زخمی کیا، جس کے بعد اسے حراست میں لے کر اسپتال منتقل کیا گیا۔
سرینام کی صدر نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کی۔ امریکی حکام نے بتایا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس سانحے کی مکمل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
