میکسیکو کے جنوب مغربی علاقے اوساکا میں ایک شدید ٹرین حادثے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 98 زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ٹرین اوساکا کے قصبے نزندا کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پٹری سے اتر گئی۔
حادثے کے وقت ٹرین میں 241 مسافر اور 9 عملے کے ارکان سوار تھے، زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دیگر مسافروں کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
متعلقہ خبریں
اوساکا کے گورنر نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی مدد کے لیے ریاستی اور وفاقی ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ وجوہات معلوم کی جا سکیں اور مستقبل میں ایسے حادثات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔





