خالد چوہدری سندھانوالہ کا بیٹے کی شادی پر غیر کاشتکار برادریوں کے 500 گھرانوں کے 3000 افراد میں کھانا تقسیم

پھالیہ (بیورو چیف) ممتاز اوورسیز کاروباری شخصیات اور ضلعی سینئر نائب صدر پی ٹی آئی خالد چوہدری کے اپنے صاحبزادے سلیمان خالد چوہدری کی شادی کی خوشی میں غیر کاشتکار برادریوں کے500سو گھرانوں کے تقریباً 3000 افراد میں رفاعی طورپرکھانا تقسیم, مینیو میں بیف قورمہ، چکن بریانی، متنجن،کولڈ ڈرنک، روایتی منڈے شامل تھے۔
ان کے علاؤہ قریبی عزیز واقارب ،رشتے داروں اور سنگ دھڑے میں بھی بطور ورتن کھانا بھیجا گیا۔معززین علاقہ نے شادی کی خوش گوار تقریب میں اپنی خوشیوں میں اپنے غیر کاشتکار برادریوں کو بھی شامل کرنے اور اس کار خیر اور بہترین اقدام پر خالد چوہدری اور انکے خاندان کو سراہا۔

معززین علاقہ نے کہا کہ خالد چوہدری نے اس احسن عمل کو پایہ تکمیل پر پہنچا کر اپنے اپنے آباؤاجداد کی قدیم روایت کو برقرار رکھا ہے۔اس موقع پر حاجی چوہدری عدالت خاں امریکہ ،چوہدری حاجی محمد اشرف انگلینڈ،چوہدری حاجی مظفر حسین امریکہ، ،حاجی مظہرچوہدری انگلینڈ، خالد چوہدری امریکہ،ممبر ضلع کونسل گجرات چوہدری غلام احمد کسانہ رئیسِ اعظم دھکڑانوالی،چوہدری اکرام کسانہ امریکہ،میاں امجد وحید ڈھلیان شریف، میاں افضال احمد،چوہدری محمد ارشد،چوہدری محمد یوسف اٹلی، سلیمان خالدچوہدری امریکہ، عبد الرحمن خالد چوہدری امریکہہ، چئیرمین ویلج کونسل فضل حسین مہر،محمدخاں مہر،شفقات احمد کونسلر،فضل الہی ، مہدی خاں،چوہدری اجمل سمیت دیگر قریبی عزیز واقارب موجود تھے۔

Exit mobile version