یومِ ولادت بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے موقع پر ٹیلنٹ ویلفیئر کونسل ڈنگہ کے دفتر میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے دوران سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور بابائے قوم کی عظیم خدمات، جدوجہد اور بے مثال شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے چیئرمین و بانی انصر محمود مہر نے کہا کہ
ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ہر حکومت قائد اعظم کے سنہری اصولوں ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل کرے تاکہ ملک و قوم کا معیار اور وقار بلند ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی مفادات اور انتقامی سیاست سے بالاتر ہو کر باہمی اتفاق و یکجہتی کے ساتھ وطنِ عزیز کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سالمیت، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
