منڈی بہاءالدین: ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے جمخانہ میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

منڈی بہاء الدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے جمخانہ کا دورہ کر کے جاری تعمیراتی کام کے معیار اور مقدار کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ فیملیز کے لیے جمخانہ کلب دوسرے گھر کی حیثیت رکھتا ہے، جمخانہ کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا۔ جس کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کسی بھی شہر کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، اور جمخانہ کے لیے ضلع منڈی بہاءالدین کی کمیونٹی کی دلچسپی نہایت قابل تعریف ہے۔ انہوں نے جمخانہ کی تعمیر صاف شفاف انداز میں مکمل کرنے اور مقررہ معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

Exit mobile version