منڈی بہاء الدین: ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے شہر میں صفائی کے انتظامات کا فیلڈ دورہ کیا

منڈی بہاء الدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں مصروف عمل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کے مختلف علاقوں جن میں چیمہ چوک تا جیل روڈ، ریسکیو آفس، تھانہ روڈ، کشمیر کالونی اور محلہ شفقت آباد کا دورہ کر کے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے صفائی کے کام کو مزید بہتر بنانے کی بھی تاکید کی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں رہ کر صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کی مانیٹرنگ کرتے رہیں گے تاکہ شہری علاقوں میں صفائی کا معیار بلند کیا جا سکے۔

Exit mobile version