اکتوبر 29, 2026

سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی اٹھارویں برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی گجرات سٹی کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد اسلم کی رہائش گاہ نورپورشرقی میں دعائیہ محفل کا انعقاد

گجرات (رپورٹ ارشد علی) پیپلزپارٹی کی چیئر پرسن سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی اٹھارویں برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی گجرات سٹی کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد اسلم کی رہائش گاہ نورپورشرقی میں دعائیہ محفل کا انعقاد کیا گیا محفل میں ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی ڈاکٹر زاہد ظہیر سابق ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی میاں فخرمشتاق پگانوالہ نے خصوصی شرکت کی جبکہ چوہدری خادم حسین سلیمی پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری اصغر پسوال ایڈووکیٹ سٹی کے نائب صدر میاں مظفر حسین، سٹی سیکرٹری اطلاعات ملک عثمان شریف ضلعی سیکرٹری اطلاعات خواجہ حماد اکرم ڈویڑنل رہنما چوہدری عبدالرزاق سلیمی پیپلزپارٹی اوورسیز کے رہنما چوہدری ناصر علی رانجھا چوہدری غلام عباس وڑائچ سابق ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری قدیر حسین

پیپلزپارٹی کے رہنما سید علیم امتیاز شاہ جنگی چوہدری رمضان جانی حاجی بوٹا غفاری ظفر ریحانیہ حاجی محمد نواز چوہدری جمشید محمد انور میاں وحید گجر پور و دیگر شریک ہوئے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی فاتحہ خوانی کی گئی خواجہ حماد اکرم میاں مظفر حسین عبدالرزاق سلیمی نے ختم پاک پڑھ کر خصوصی دعا کرائی چوہدری محمد اسلم نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس موقع پر شرکاء کے لئے لنگر کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر میاں فخرمشتاق پگانوالہ ڈاکٹر زاہد ظہیر چوہدری محمد اسلم میاں مظفر حسین مقبول حسین بٹ آف گڑھی شاہدولہ ملک عثمان شریف خواجہ حماد اکرم نے سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی ملک وقوم کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا