اکتوبر 29, 2026

2026 کے سال کو شاندار آتش بازی کے ساتھ خوش آمدید کہا جائے گا: دبئی

دبئی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2026 کا سال شاندار آتش بازی کے ساتھ خوش آمدید کہا جائے گا۔ اس سال نو کے موقع پر 40 مختلف مقامات پر رنگا رنگ آتش بازی ہوگی۔

دبئی حکومت کے بیان کے مطابق برج خلیفہ، دبئی فریم، دی ورلڈ آئی لینڈز، اور فیسٹول سٹی پر خصوصی آتش بازی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ برج العرب، پام جمیرا، دبئی کریک، گلوبل ویلیج، السیف، حتہ اور بلیو واٹر میں بھی آتش بازی ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ابوظبی، شارجہ اور راس الخیمہ میں بھی 10 سے زائد مقامات پر سال نو کے استقبال کے لیے آتش بازی کا اہتمام کیا جائے گا۔