منڈی بہاء الدین: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت محکمہ لائیو اسٹاک کی کارکردگی پر اجلاس

منڈی بہاء الدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت محکمہ لائیو اسٹاک کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں جاری پروگرامز کی پیش رفت،اقدامات، دستیاب سہولیات ہسپتالوں اور ڈسپینسریز میں خدمات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مستقبل کے اہداف اور لائحہ عمل پر روشنی بھی ڈالی گئی۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے محکمہ لائیو اسٹاک کی خدمات کو مزید مو ¿ثر بنانے، مویشی پال حضرات کو بروقت اور معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Exit mobile version