کراچی میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے چیئرمین ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اور سید امین الحق کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں ہمارے فیلڈ مارشل کے خلاف استعمال ہونے والی زبان دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہے۔
انہوں نے پی ٹی آئی پر الزام لگایا کہ یہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ورغلا رہی ہے اور عوام کو اس بیانیے سے دور رہنا چاہیے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ وہی رویہ اختیار کیا جائے جو ایم کیوایم کے ساتھ کیا گیا، مذاکرات کے نام پر دکان کھولنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، اور بانی پی ٹی آئی کو جیل میں اتنی سہولیات میسر ہیں کہ وہ باہر نہیں آنا چاہتے۔
کامران ٹیسوری نے پی ٹی آئی کے ایم این اے اور کارکنوں سے مطالبہ کیا کہ وہ عمران خان سے لاتعلقی کا اظہار کریں اور پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔ اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو ذاتی مفاد سے ہٹ کر عوام کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے۔
