کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے) سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے تاج محل کھاریاں کا دورہ کیا جہاں ان کی چوہدری عدنان نصیر مرالہ سے خصوصی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران باہمی امور، علاقائی صورتحال اور سماجی و سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر محمد اقبال خان، چوہدری محمد زریاب خان کھاریاں، چوہدری محمد علی خان، چوہدری عثمان ثاقب، چوہدری عبدالوہاب خان ایڈووکیٹ اور ہادی بٹ بھی موجود تھے۔ تمام شخصیات کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی اور مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔
