گجرات(ارشد علی سے)پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی ڈویژنل صدرو ٹکٹ ہولڈرحلقہ این اے64وزیرالنساء چوہدری نے اپنے بیان میں کہاہے کہ محترمہ بے نظیربھٹو شہید کی شہادت ملک اورعالم اسلام کابڑا نقصان تھا اغیارو ں نے سازش کے ذریعہ محترمہ بے نظیربھٹوکوراستے سے ہٹاکرخطے کوعدم استحکام کی طرف دھکیلا انہوں نے کہاکہ محترمہ بے نظیربھٹو عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم ہونے کااعزازرکھتی ہیں ان کی شہرت ملک گیرتھی امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں آج تک کوئی خاتون صدارتی عہدے پرفائزنہیں ہوسکی بھٹو خاندان اورپاکستان لازم وملزوم ہیں ہمارے پارٹی قائدین نے ملک اورعوام کے لئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیااورپیپلزپارٹی کوجب بھی اقتدارکاموقع ملا انہوں نے ملک کی تعمیروترقی کیلئے دورس منصوبے بنائے آج محترمہ بے نظیربھٹو شہید ہم میں نہیں لیکن ان کاویژن مضبوط پاکستان ملک بھرمیں عوام میں مقبول ہے انشاء اللہ پیپلزپارٹی ایک بارپھرعوامی طاقت سے اقتدارمیں آئے گی۔
گجرات: محترمہ بے نظیربھٹو کی شہادت ملک اورعالم اسلام کابڑا نقصان تھا: وزیرالنساء چوہدری
