گجرات(ارشد علی سے)پاکستان پیپلزپارٹی اوورسیزکے رہنما فوکل پرسن وزارت اوورسیزپاکستانی وانسانی حقوق چوہدری ناصرعلی رانجھانے کہاہے کہ محترمہ بے نظیربھٹوشہید پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری عالمی دنیا کی موثررہنما تھیں جنہوں نے دنیامیں امن پھیلانے کیلئے اپناہرممکن کردارادا کیامحترمہ بے نظیربھٹو شہید دنیا بھرمیں پاکستان کی منفرد پہچان اورفخرتھیں ان کی شہادت نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام ایک باشعورویژن رکھنے والی رہنماسے محروم ہوگیا محترمہ بے نظیربھٹوکی شہادت اساس پاکستان پرحملہ تھیں 27دسمبرکوراولپنڈی کے لیاقت باغ میں پاکستان کے مستقبل کوخون میں نہلایاگیا محترمہ کی شہادت کے بعد ملک کوناقابل تلافی نقصان پہنچااگرمحترمہ کوشہید نہ کیاجاتا توآج پاکستان کے حالات مختلف ہوتے اورپیپلزپارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہوتی۔
گجرات: محترمہ کی شہادت کے بعد ملک کوناقابل تلافی نقصان پہنچا:چوہدری ناصرعلی رانجھا
