اکتوبر 29, 2026

کراچی پریس کلب انتخابات 27 دسمبر 2025ء: جاوید صدیقی کی بیروزگار اور کم تنخواہ والے صحافیوں کے حقوق پر عملی اقدامات کی اپیل

کراچی: کراچی پریس کلب کے انتخابات 27 دسمبر 2025ء کو ہونے جا رہے ہیں، جہاں ہر سال نئے وعدے، دعوے اور بیانات سامنے آتے ہیں، لیکن بیروزگار اور کم تنخواہ والے صحافیوں کے مسائل اکثر نظر انداز کر دیے جاتے ہیں۔

جاوید صدیقی، ممبر کراچی پریس کلب نے اس موقع پر زور دیا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں کم آمدنی والے صحافی کس طرح روزمرہ کے اخراجات اور بچوں کی تعلیم کی فیسوں میں اضافہ برداشت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پروفیشنل تعلیم آج بہت مہنگی ہو گئی ہے اور حکومت یا متعلقہ ادارے صحافیوں کے بچوں کی فیس میں رعایتی فارمولہ لاگو نہیں کرتے۔

اسی طرح بچوں کی شادی کے لیے میرج ہال کی سہولت بھی انجمن ہال ایسوسی ایشن کے ساتھ تحریری طور پر طے نہیں کی گئی، جو کہ ایک اہم مسئلہ ہے۔ جاوید صدیقی نے ہر ممبر سے درخواست کی کہ وہ ان امور پر سنجیدگی سے غور کریں اور عملی اقدامات کریں تاکہ صحافی برادری میں حقیقی مدد اور تعاون کی فضا قائم ہو۔

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے صحافتی حلقوں میں محبت، درد، پیار، ایثار اور قربانی کے جذبات فروغ پائیں گے، اور اللہ کا فضل و کرم پوری صحافتی برادری پر قائم رہے گا۔ انہوں نے کامیاب ہونے والے عہدیداروں سے امید ظاہر کی کہ وہ ان گزارشات پر ضرور عمل کریں گے اور صحافیوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے۔