ڈیجیٹل کتاب بینی سیریز کی چھٹی کلاس منگل 23 دسمبر کو مدرسہ فیض الاسلام ڈنگہ میں منعقد ہوئی۔ کلاس کا موضوع "قوموں کا عروج و زوال” بنیادی انسانی اور اسلامی اخلاقیات کی روشنی میں زیرِ بحث لایا گیا۔
کلاس کو سوال و جواب کے سیشن اور انعامات/تحائف کے ذریعے دلچسپ بنایا گیا۔ اختتام پر شرکاء کو موضوع سے متعلقہ کتابچہ "تحریک اسلامی کی اخلاقی بنیادیں” مطالعہ کے لیے تحفتاً پیش کیا گیا۔ اس کلاس میں مجموعی طور پر 16 افراد نے شرکت کی۔
ڈاکٹر حافظ محمد ادریس، امیر جماعت اسلامی ڈنگہ شہر نے کلاس کے انعقاد کی تفصیلات فراہم کیں اور شرکاء کی حوصلہ افزائی کی۔






