بابر اعظم بی بی ایل کے چوتھے میچ میں ناکام، صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم آسٹریلوی لیگ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے چوتھے میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ سڈنی سکسرز اور میلبرن اسٹارز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے 7 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

بابر اعظم بی بی ایل کے ڈیبیو میچ کو بھی یادگار نہیں بنا سکے تھے، اپنے پہلے میچ میں انہوں نے صرف 5 گیندوں پر 2 رنز بنائے اور کیچ آؤٹ ہوئے۔ سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں بھی وہ 10 گیندوں پر صرف 9 رنز بنا سکے۔

یاد رہے کہ بی بی ایل میں اپنے تیسرے میچ میں بابر اعظم نے بہتر کارکردگی دکھائی تھی، جہاں انہوں نے 42 گیندوں پر 58 رنز بنائے تھے۔

Exit mobile version