اکتوبر 29, 2026

جہلم شہر کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی کی والدہ انتقال کر گئیں

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) جہلم شہر کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی کی والدہ ماجدہ اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئیں ایک مہربان، شفیق اور دعا گو ماں کے بچھڑ جانے سے نہ صرف خاندان بلکہ پوراعلاقہ سوگوار ہو گیا مرحومہ کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز شہر کے مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی، جہاں فضاء سوگ، آنسوؤں اور سسکیوں سے بوجھل رہی جنازے میں شہر کی سماجی، رفاحی، فلاحی، مذہبی، صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت زندگی کے ہر مکتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جو مرحومہ کے خاندان کےحسنِ اخلاق اور خاندان کے وقار کا منہ بولتا ثبوت تھا مرحومہ ،جہلم کی معروف مذہبی شخصیت بانی دارالعلوم انجمن تعلیم السلام شمالی محلہ جہلم سید فدا حسین راجوری (مرحوم ) کی زوجہ اور سید خلیل حسین کاظمی، سید جلیل حسین کاظمی، سید جمیل حسین کاظمی اور سید شکیل حسین کاظمی کی والدہ تھیں۔ نمازِ جنازہ کے بعد مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعا کی گئی انکی تدفین انکے آبائی علاقے سوہاوہ میں کر دی گئی.شہر بھر میں مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ مختلف حلقوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے اس ناقابلِ تلافی نقصان پر ہمدردی کا اظہار کیا ہے اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے