منڈی بہاء الدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ،لٹریسی اور سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کااہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کو سی ای او ایجوکیشن ضیاءاللہ عباسی،ڈی او لٹریسی اور ڈی او سپیشل ایجوکیشن نے اپنے اپنے محکموں کی مجموعی کارکردگی، جاری منصوبہ جات اور درپیش مسائل سمیت انتظامی و تعلیمی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران سکولوں میں تعلیمی معیار، اساتذہ کی حاضری، طلبہ کے اندراج، سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی اصلاحات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈپٹی کمشنرنے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط، صفائی ستھرائی اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنایا جائے اور بہترین سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے محکموں کے افسران کو باہمی تعاون کے ساتھ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا اجلاس، تعلیمی معیار اور سہولیات پر غور
