منڈی بہاء الدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈی سی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب 20 میڈیکل سٹور مالکان کے کیسز زیر بحث لائے گئے۔جن پر بغیر لائسنس، بغیر وارنٹی، زائد المیعاد، غیر رجسٹرڈ ادویات رکھنے اور ادویات کا ریکارڈ نہ رکھنے جیسے الزامات تھے۔اجلاس میں تمام میڈیکل سٹورز مالکان کو اپنی صفائی پیش کرنے کا فرداً فرداً موقع دیا گیا۔ بورڈ ممبران کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر نے12 میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف مقدمات ڈرگ کورٹ بھیجنے، 4 میڈیکل سٹور مالکان کو وارننگ جاری کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے، 3میڈیکل سٹور مالکان کو اگلے اجلاس میں پیش ہونے اور ایک میڈیکل سٹور مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔
ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس، میڈیکل اسٹور مالکان کے خلاف کارروائی
