منڈی بہاء الدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل( ڈی ایچ کیو ہسپتال) کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صحت عامہ کی سہولیات، ہسپتال کی کارکردگی، ادویات کی دستیابی اور متعدد اقدامات سمیت تجاویز اور مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ممبران ہیلتھ کونسل کی متفقہ رائے کے بعدسٹاف ملازمین اور ڈیٹا اینٹری آپریٹرز کی اکتوبر اور نومبر کی تنخواہوں کی ادائیگی، انٹرنیٹ بل کی ادائیگی، بجلی کے کام کی ادائیگیاں،آر او پلانٹ اور ڈائیلسز مشین سمیت مختلف طبی مشینوں کی ادائیگیاں، بلڈ بنک کی سالانہ لائسنس فیس کی ادئیگی،یو ایچ آئی پروگرام کے تحت فراہم کی جانے والی ادویات اور سہولیات کے بلز کی ادائیگی، ڈی ایچ کیو کی بیوٹیفکیشن کے حوالے سے ادائیگیوں سمیت دیگر طبی سہولتوں کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ہیلتھ کونسل کا اجلاس
